بریلی۔ بریلی میں مسلم راشٹریہ وادی سیوک سنگھ یعنی ایم آرایس ایس کی
تشکیل ہوئی ہے۔ تقریباً سات ریاستوں میں تنظیم کا ڈھانچہ پہلے سے ہی کھڑا
کرنے کا دعوی کرنے والے کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم پورے ملک میں لوگوں
کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔
شہر کی کئی سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے مل کر اس نئی تنظیم کو تیار کیا ہے اور اس کا نام دیا ہے مسلم راشٹریہ سیوک سنگھ۔تنظیم کے کارکنان کا دعوی ہے کہ ملک کی سات ریاستوں میں ان کے تقریبا چار
سےپانچ ہزار ورکر کام کر رہے ہیں ۔
تنظیم کا بنیادی مقصد خاص طور پر
مسلمانوں کی معاشی، سیاسی، تعلیمی اور سماجی حیثیت کواونچا کرنا ہے۔ تنظیم
کے قومی صدر ڈاکٹر محمد خالد کا کہنا ہے کہ آزادی کے وقت سرکاری ملازمتوں
میں مسلمان 22 فیصد تھے جبکہ سچر کمیٹی کے مطابق اب مسلمان صرف نصف فیصد
ہی سرکاری ملازمتوں میں بچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں بیداری
لا کراس گراف کو اوپر اٹھانا ہے۔ وہیں تنظیم کی بنیاد رکھنے والے چودھری
انوار عوض کا دعوی ہے کہ معاشرے میں فرقہ پرست طاقتوں سے لڑنے کے لئے تنظیم
ہمیشہ تیار رہے گی۔